نواز شریف سے آج بھی صرف فیملی کے افراد ملیں گے، راناثناء سے ملاقات کیلئے منگل کا دن مختص
لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آج ( جمعرات ) کوٹ لکھپت جیل میں صرف فیملی کے افراد ملاقات کر سکیں گے۔ رہنمائوں اور کارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ سے کیمپ جیل میں ملاقات کیلئے منگل کا دن مختص کیا گیا ۔