صبیح اظہر اور تیمور اعظم نے اپنی برطرفی کے خلاف درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو کوچ صبیح اظہر اور تیمور اعظم نے اپنی برطرفی کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق صبیح اظہر اور تیمور اعظم نے کرکٹ بورڈ میں ملازمت کر رہے تھے، درخواست گزاروں نے اپنی برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ۔درخواست میں کہاگیاکہ دونوں کوچ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے،بغیر کسی شوکاز نوٹس کے ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارا مدعا سن کر فیصلہ کر دے، درخواست گزاروں کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر شعیب رزاق نے دائر کی ہیں۔درخواست میں وفاق، وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر ایچ آر ایڈمنسٹریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔