بلدیہ ویسٹ سے کروڑوں روپے کے واجبات دلائے جائیں‘عبد الحئی مندوخیل
کراچی(سٹی نیوز) سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے مرکزی رہنما عبد الحئی مندوخیل نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایم سی ویسٹ کو گورنمنٹ کنٹریکٹروں کے کروڑوں روپے کی بقایا جات ادا کرنے کا پابند کیا جائے۔ مہنگائی کے طوفان میں سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹروں کی ڈوبی ہوئی رقم معاشی قتل ہے جس سے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کریں گے۔ وہ مامور شاہ شیرانی‘ غفور خان شیرانی‘ صابر خان مندوخیل‘ عبد اللہ کاکڑ‘ احسن خان مندوخیل‘ محمود خان شیرانی‘ ایاز خان‘ ایاز باوانی‘ حیات خان باوانی‘ حیات خان باوانی آصف میاں خیل ودیگر قیادت میں درجنوں سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹروں نے ڈی ایم سی ویسٹ پر اپنے بقایا جات کے وصولی کے لئے سائٹ ٹائون میں قائم ڈی ایم سی ویسٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔