اسلام آبادمیں جاری کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن کو روکا جائے ‘ لالہ افضل
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے رہنماء لالہ افضل نے کہا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں جاری کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن کو فوری روکا جائے اس سے صرف غریب اور دیہاڑی دار لوگ متاثر ہو رہے ہیں سپر یم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پہلے کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے متبادل بندوبست کرکے کارروائی کی جائے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر آنیوالے کچی آبادی کے مکینوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ لالہ افضل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق موجودہ وقت میں پنجاب ‘ مرکز سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور چوہدری شجاعت و چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہر اس فیصلے کی حمایت کرینگے جس کا عوام کو فائدہ ہوگا۔