سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والے مکافات عمل کی زد میںآچکے:حامدرضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کروانے والا رانا ثنائاللہ خدائی پکڑ میں آ چکے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے ورثا کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ سے کالعدم تنظیموں، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی تحقیقات کی جائیں۔ دس سال سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والے مکافات عمل کی زد میں ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ رانا ثناء کی گرفتاری میں تاخیر سسٹم کی کمزوری ہے۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والا عبرت کا نشان بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ رانا ثنائاللہ کی گرفتاری پر فیصل آباد میں احتجاج نہ ہونے سے ن لیگ کی جعلی مقبولیت کا پول کھل گیا ہے۔ قانون کی حکمرانی سے ہی ملک مضبوط ہو سکتا ہے۔ سیاست کو جرم اور ظلم سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ ظالموں کے خلاف خدائی قانون حرکت میں آ چکا ہے۔ ن لیگ تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بننے والی ہے۔ عاشقان رسول رانا ثنائاللہ کی گرفتاری پر خوش ہیں۔ غداران ختم نبوت کا عبرت ناک انجام دنیا دیکھے گی۔ ہم نے مسلسل دس سال رانا ثنائاللہ کی انتقامی کاروائیوں اور ن لیگ کے ظلم کا جرات سے مقابلہ کیا۔