پیپلزپارٹی سنٹرل الیکشن سیل نے انتخابی شکایات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی اقدام نہ اٹھانے پر سخت مایوسی ظاہرکردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریر کردہ خطوط پر تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جمہوری عناصر کو تقویت دے رہا ہے۔ تاج حیدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی موجودہ کارکردگی اور شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان ہے۔ تاج حیدر کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف تحریری خطوط اور ثبوت پر الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔