شکست نظر آنے پر کسی کو ریس سے بھاگنا نہیں چاہیے، پانی کی قلت کے خاتمے کیلیے ہمارے جوبس میں تھاہم نے کیا: بلاول بھٹو زرداری
نواب شاہ میں زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوہار نظرآرہی ہے،لیکن پھربھی الیکشن کا حصہ بنے، انتخابی ریس میں سب کو حصہ لینا چاہیے، شکست نظر آنے پر کسی کو ریس سے بھاگنا نہیں چاہیے، انتخابات کا بائیکاٹ اچھی بات نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخالفین نےپروپیگنڈا کیالیکن کارکن پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، کٹھ پتلی اتحاد کیسے مل کر کام کرے گا، ہم ان سے واقف ہیں، ان کا ایجنڈا الگ الگ ہے, عوام کٹھ پتلی جماعت کےساتھ نہیں ہیں، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے.ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق میری نظر میں کچھ نہیں، یہ اردو کا لفظ ہے جسے انگریزی میں ایلینز کہتے ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن وقت پر اور صاف و شفاف چاہتی ہے. پانی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے خاتمے کیلیے ہمارے جوبس میں تھا،ہم نے کیا، ہم نے 2000 آر او پلانٹ لگائے جس سے پانی میٹھا کیا جاتا ہے، سندھ میں پانی کا بحران ہے اور ہم اس پر کام کرتے آئے ہیں اس اس مسئلے پر مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجس سےپانی کےمسائل کوحل کرنےکی کوشش کی لیکن کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔