اسلام آباد ہائیکورٹ :ختم نبوت قانون میں ترمیم کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری,راجہ ظفرالحق رپورٹ پبلک کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ووٹ بنوانے کیلئے ختم نبوت کا بیان حلفی دینا ضروری قرار دیتے ہوئے راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیدیا، ختم نبوت والے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اس مسئلے کو اہمیت دینے میں ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمان کی جانب سے ختم نبوت کے معاملے کو وہ اہمیت نہیں دی جتنی دی جانی چاہیے تھی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے پر کیس کا تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ 172 صفحات پر مشتمل ہے جس کے صفحہ نمبر 163 پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے فیصلے میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ووٹ بنوانے کیلئے ختم نبوت کا بیان حلفی دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ختم نبوت والے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اس مسئلے کو اہمیت دینے میں ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمان کی جانب سے ختم نبوت کے معاملے کو وہ اہمیت نہیں دی جتنی دی جانی چاہیے تھی۔