سپریم کورٹ نے سرکاری رہائشگاہوں سے متعلق کیس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس کوکل طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تو اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق آئی جیزتعاون نہیں کر رہے اور صرف اسلام آباد میں 200سرکاری رہائش گاہوں پر پولیس والےقابض ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آبادکو کہا مگر وہ تعاون نہیں کر رہے جبکہ کراچی میں بھی اسی قسم کی صورتحال ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جیز کیوں تعاون نہیں کر رہے، کیا ان کو بلالیں، آئی جیز سے کہیں عدالت آجائیں چاہے جہاز پر آئیں یا ہیلی کاپٹر پر، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ممکن نہیں جمعہ تک کا وقت دے دیا جائے۔چیفجسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ جمعے تک سماعت ملتوی کرتے ہیں مگر تمام صوبوں کےآئی جیز پیش ہوں اور جن سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیے گئےان کی فائلیں بھی پیش کی جائیں.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024