تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر سے 566 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر سے 566 امیدوار تحریک کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔ مرکزی ترجمان صاحبزادہ عثمان جلالی کے مطابق قومی اسمبلی کے 178 پنجاب اسمبلی کے 265، سندھ اسمبلی کے لئے 72، خیبر پی کے اسمبلی کے لئے 41 اور بلوچستان اسمبلی کے لئے 10امیدوار 25جولائی کو انتخابات میں حصہ لیں گے۔