بچوں کی آئس لولیز اور آئس بار میں کیمیکل اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ‘2 پیداوایر یونٹ سیل
لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ روڈ پر نذیرآئس لولیز پروڈکشن یونٹ اور عبدل آئس بار پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران آئس لولیز میں سکرین اور غیر میعاری رنگوں کے استعمال واش روم کا پروڈکشن ایریا میں موجود ہونے،ٹوٹے اور گندے فرش پر پانی کے جمع ہونے ،حشرات کے خاتمے کا ناقص انتظام،ٹوٹے اور زنگ آلودہ فریزر میں مردہ مکھیوں کی پھرمارہونے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔گورومانگٹ روڈ پر واقع ظفر بینکوئٹ ہال پر چھاپے کے دوران ایکسپائرڈ ڈبل روٹی کے استعمال اور دیگر وجوہات پر دو پروسیسنگ اور تین سٹوریج ایریا کو سیل اور کھلے رنگوں کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔ نادیہ گھی ملک چوک پر خالد بینکوئٹ ہال اور رانا پکوان سنٹر مناواں میں رشید میرج ہال،گلشن راوی میں ملن بینکوئٹ ہال پر چھاپوں کے دوران 87 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ پونچھ روڈ پر واقع دی ویڈنگ میرج ہال کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مناواں پولیس سٹیشن کے قریب نیو بسم اللہ میرج ہال پر چھاپے کے دوران 10 ہزار جرمانہ اورفوری فوڈ لائسنس بنوانے کی ہدایات دیں،دریں اثناء گوجرانوالہ میں اروپ ٹائون میں فرید سویٹس کو غیر معیاری رنگوں کے استعمال، حشرات الارض کی کثرت اور دیگر وجوہات پر سیل وزیر آباد میں اے رحمان پان شاپ مٹھو پان شاپ اور بٹ کولڈ کارنر کو گھٹکا کی موجودگی کی بناء پر سیل کر دیا گیا جبکہ وزیر آباد میں واقع احمد سویٹس پنجاب ملک شاپ اینڈ لسی حاجی گل نان شاپ سمیر پان شاپ کھیالی شاہ پور میں میزبان فرائی ہوٹل اینڈ دال چاول (ناشتہ پوائنٹ) حافظ جی ناشتہ پوائنٹ حافظ دودھ دہی شاپ اوردیگرکو نوٹسز جاری کئے گئے۔