پنجاب بھر سے کالعدم تنظیموں کے 14 سو چندہ باکسز ضبط، 42 افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کالعدم تنظیموں کے14 سو چندہ باکسز قبضے میں لے کر 54 مقدمات درج کر کے 42 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا صوبہ بھر میں کالعدم تنظیموں کے چندہ باکسز کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے جس دوران اب تک 14 سو چندہ باکسز قبضہ میں لے لیے گئے ہیں جبکہ 54 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 42 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔