امريکی ميگزين فاربيز نے سب سے زيادہ آمدنی کمانے والے ايک سو اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کر دی. جس کے مطابق ہالی ووڈ کے ايکشن ہيرو ٹام کروز پہلے نمبر پر ہيں.پچاس سالہ ٹام کروز نے مئی دوہزار گیارہ سے مئی دوہزار بارہ تک ساڑھے سات کروڑ ڈالر کمائے. گزشتہ سال دسمبر ميں ريليز کی گئی ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل گوسٹ پروٹوکول نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ تین کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے ساتھ لیونارڈو ڈی کیپریو دوسرے جبکہ ایڈم سینڈلرتیسرے نمبرپر ہیں۔ دی راک کے نام سے مشہور جون سن تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرآمدنی کے ساتھ چوتھی جبکہ مزاحیہ اداکار بن سٹلرتین کروڑ تین لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پرہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38