سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) بار ایسوسی ایشن کے 11 جنوری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے امیدواروں نے چیئرمین الیکشن بورڈ راشد علی گھمن کو کاغذات جمع کرا دیئے، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے حسن محمود اعوان بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے،ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، صدر کیلئے پر یاسر ذوالفقار چوہدری اورحسن جاوید چٹھہ، محمد نواز اعوان، نائب صدر کیلئے قمر زمان اور کاشف شہزاد جنرل سیکرٹری کیلئے محمدعمر فاروق مدنی اور نعیم احمد سندھی، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک اعجاز الحق اور محمد ایوب مٹمل، لائبریری سیکرٹری کیلئے میاں محسن اعجاز اور افضل عزیز،آڈیٹر کیلئے میاں ابرار ظہور اور مفرخ سجاد کے مابین مقابلہ ہوگا۔
سانگلہ ہل:بار الیکشن ،حسن محموداعوان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب
Jan 04, 2025