ویسٹ انڈیز کیخلاف 3روزہ میچ ‘پاکستان شاہینز سکواڈ کااعلان  

Jan 04, 2025

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ وارم اپ  میچ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ میں امام الحق (کپتان)  احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان شامل ہیں ۔ تین روزہ میچ  10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائیگا۔پاکستان شاہینز کا سکواڈ پرسوں جمع ہوگا۔7 جنوری کو اسلام آباد کلب میں ٹریننگ شروع کرینگے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم  8 اور 9 جنوری کو دو ٹریننگ سیشنز کریگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان میں ہو رہا ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز  ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں