قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور مسلم لیگ ق کے یوم تاسیس پر پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے برطانیہ کے مرکزی دفتر اولڈہم میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کی خصوصی شرکت ہوئی۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر شوکت علی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق برطانیہ ،محمد شفیق صدر مسلم لیگ برمنگھم ،صدر مانچسٹر محسن عنائت ملک عمر گوندل، صدر راچڈیل ایڈوائزر یوکے شامل تھے۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق ڈاکٹر محمد امجد نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ایک آزاد و خودمختار ملک دیا جس میں ہم آزادی و سکون سے رہ رہے ہیں۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کو قانون کے تحت سزا دینی اور کون بری ہوگا ہم ایک آزاد ملک ہیں ہمارے فیصلے کسی دوسرے ملک نے نہیں کرنے اووسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری طور پر حل ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد کا جماعت میں شامل ہونا خوش آئند ہے انہوں نے آتے ہی چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا ہے ہمیں پوری امید ہے کہ اب پارٹی کو منظم کرنے اور آگے لیکر جانے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مسلم لیگ ق برطانیہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی محنت اور پاک فوج کے تعاون سے پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مہنگائی بھی کم ہوئی ہے پٹرول بھی سستا ہوا ہے۔ہم سب کو پاکستان کا سوچنا چاہئے۔دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
بانی پاکستان قائداعظم کی برسی اور مسلم لیگ ق کے یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
Jan 04, 2025