وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، کبھی تیز بارش تو کبھی بوندا باندی نے جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ۔ملک بالائی علاقوں ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024