خادم حسین رضوی کا چہلم ، ناموس رسالت کی جنگ چھڑ چکی، حکومت 17فروری تک فرانسیسی سفیرملک بدر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے مرحوم سربراہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم اور قرآن خوانی گزشتہ روز لاہور میں ان کی مسجد رحمۃ اللعالمینؐ کے مقام پر ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام اورکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سکیم موڑ ملتان روڈ سے چوک یتیم خانہ تک چھ ٹرالرز پر سٹیج سجایا گیا اور درجن بھر بڑی سکرینوں کے ذریعے ختم چہلم کی کوریج دکھائی گئی۔ مرحوم سربراہ خادم حسین رضوی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور درود و سلام کے ہدیے بھی پیش کئے گئے۔ شہزادہ غوث اعظم ملک شام سے پاکستان آئے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد بن خادم حسین رضوی نے کہا ہے اپنے والد کا مشن ہر صورت آگے بڑھاوں گا۔ 17 فروری کے سورج تک ہم وعدے کے پابند ہیں۔ ناموس رسالت کی ایک جنگ چھڑ چکی ہے۔ اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو پھر دور کر لے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 17 کی فروری بعد دیر نہیں ہوگی۔ 17 فروری تک وقت ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والدقائد تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی مرحوم کے چہلم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ چہلم میں علامہ حافظ عبدالستاری سعیدی،سید ظہیر الحسن شاہ بخاری، غلام غوث بغدادی، علامہ مفتی رضی حسینی ،ڈاکٹر محمد شفیق امینی،علامہ غلام عباس فیضی، علامہ مفتی رضی حسینی،سید عنایت الحق شاہ ،علامہ فاروق الحسن،اوریا مقبول جان،علامہ مفتی وزیر رضوی سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام شرکت و خطاب کیا۔ مولانا سعد رضوی نے مزید کہا ہم آپکے جوتے بھی صاف کرینگے اگر حکمران حضورؐ کے غلام بن جائیں۔کارکنان کو بلائینگے تو آپ آئیں گے؟چہلم میں شام سے نورالدین زنگی کے مزار شریف سے آئے مہمان مولانا عبدالعزیز نے سعد رضوی کو مزار شریف کی چادر پہنائی۔ انہوں نے کہاکہ خادم حسین رضوی !اہل شام آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے۔ سعد رضوی کے ہاتھ پر اہل شام بیت کرتے ہیں ہم سب آپ کے پیچھے ہیں۔ختم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کے استاد حافظ عبدالستار سعیدی نے کہا کہ عالم کا دنیا سے چلے جانا سارے جہاں کی موت ہے۔ لبیک یارسولؐ کا نعرہ حضرت محمدؐ کے دور کا ہے۔ امیر المجاہدین خادم حسین رضوی نے شیرخوار بچہ میں بھی لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگانے کی کیفیت بھر دی ہے۔ 45 سال ہوگئے پڑھاتے ہوئے مجھے خادم حسین رضوی کا استاد ہونے پر فخر ہے۔ تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیرمولانا عبدالغفور نے کہا کہ جنازہ بڑا کرنے کے لئے ناموس رسالت پر پہرہ دینا پڑتا ہے۔ قائد ملت نے سینہ تان کر قادیانیوں کو خبردار کردیا، تاجدار ختم نبوت کا نعرہ بلند کیا۔