جاپان کے ہوائی اڈے، ریلووے سٹیشن اور ہائی ویز سال نو کی تعطیلات گزار کر واپس آنے والے افراد سے پر ہجوم ہو گئے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق شِنکان سین بلیٹ ٹرین کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو آنے والی کئی شِنکان سین ٹرینوں کی غیر مختص نشستوں والے ڈبے گاشتہ روز مکمل یا اس سے بھی زیادہ بھرے ہوئے تھے جوایتسو لائن پر یہ ڈبے 180 فیصد تک، توہوکو لائن پر 150 فیصد تک اور توکائیدو لائن پر 130 فیصد تک بھرے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہنیدا اور اوساکا کے لیے اندرون ملک سے آنے والی پروازیں پورا دن تقریباً مکمل بک تھیں۔توقع کی جارہی ہے کہ شِنکان سین ٹرینوں اور اندرون ملک پروازوں پر واپسی کا رش اتوار کی شام تک عروج پر پہنچے گا۔دریں اثنا ہائی ویز منتظمین کا کہنا ہے کہ باور کیا جاتا ہے کہ واپسی کے سفر کا رش جمعہ کو اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہائی ویز کی واپسی کی لینز پر ہفتے کو بھی شدید ہجوم رہے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024