ترکی نے شمالی کوریا کے ایٹمی مذاکرات ختم کرنے پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آقسوئے نے شمالی کوریا کے نیوکلئِر اینڈ انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) تحریری طور جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہ ان کے ملک کو شمالی کوریا کے بیانات پر شدید خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن قائم کرنے اور جزیرہ نما کو مکمل طور پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے لیے گذشتہ سال شروع کیے گئے مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے بچنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات جو فروری سے موجود دور تک کسی نہ کسی شکل میں جاری رہے تھے کو پانچ اکتوبر کو سویڈن کے اجلاس میں منقطع ہو گئے تھے۔شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے امریکی انتظامیہ کو ٹھوس تجاویز پیش کرنے کے لیے اس سال کے اواخر تک کی مہلت دی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38