انسداد منشیات کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برآمدگی کیس کی مزید کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی۔انسداد منشیات فورس کی جانب سے ضمنی چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ چالان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38