جعلی مینڈیٹ کی طرح حکومت کے نوٹیفیکیشن بھی جعلی ہیں: مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کی طرح حکومت کے نوٹیفیکیشن بھی جعلی ہیں عوام جاننا چاہتے ہیں کیا وزیراعظم کا بھی بطور وزیر اعظم نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے تمام اعلانیہ اور غیر اعلانیہ مشیروں کے نوٹیفیکیشن عوام کے سامنے لائے جائیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری تحقیقات ہونی چاہیں کہ کابینہ کے اجلاسوں میں بغیر نوٹیفیکیشن کے لوگ کیوں بیٹھ رہے ہیں حکومتی وزیر اعلان کر کے یوٹرن لے لیتے ہیں کہ مشیروں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا کل کو یہ لوگ بھاگ جائیں گے کہ کابینہ تو تھی ہی نہیں اس کا تو نوٹیفیکیشن ہی جاری نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے کہ جو نوٹیفیکیشن جاری کیے جا رہے ہیں یہ تو جعلی نوٹیفیکیشن ہیں جس حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ایسے ہی جعلی نوٹیفیکیشن ہیں کبھی وزیر اطلاعات ٹویٹ کر کے بتاتے ہیں کہ فرخ سلیم معیشت پر حکومتی ترجمان ہوں گے پھر اسی ٹویٹ کو ڈ یلیٹ کر کے دوسرے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی ہمارے ترجمان نہیں تھے جب فرخ سلیم نے ان کی پالیسی پر سوالیہ نشان اٹھائے تو آرام سے یوٹرن لیکر کہا گیا کہ ہمارا تو یہ کبھی ترجمان تھا ہی نہیں تحقیقات ہونی چاہیں کہ جو لوگ جعلی نوٹیفیکیشن اور نوٹیفیکیشن کے بغیر کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں وہ کس حیثیت سے بیٹھ رہے ہیں اور وزیر اعظم ان کو کیوں بیٹھنے دے رہے ہیں وزیر اعظم کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ کس کے حکم پر بغیر نوٹیفیکیشن کے کابینہ کے اجلاسوں میں بیٹھ رہے ہیں.