سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،کارروائی میں آئی ای ڈی بنانے کی دستاویز، ایس ایم جی، دستی بم اور میگزین برآمد ہوئیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسپین وام برکلے میں آپریشن رد الفساد کے دوران ایک ہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی بنانے کی دستاویز، ایس ایم جی، دستی بم اور میگزین برآمد ہوئیں، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024