بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے اسلام آباد میں ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈآفس کا دورہ کیا ۔جہاں انہیں کمپنی کے کاروباری نظم ونسق اورمتعلقہ شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیاگیا۔انہوں نے قومی معیشت خصوصاً کاروباری منصوبوں کوجدیدخطوط پراستوار کرنے اورتعلیم اور کھیل کے شعبوں میں کمپنی کے نمایاں کردارکوسراہا۔ماری پٹرولیم ملک میں گیس کی دوسری بڑی پیداواری کمپنی ہے۔ جس کی تیل کی یومیہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ بیرل ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024