مقبوضہ کشمیرمیں تاریخی جامعہ مسجدسری نگرکی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آج یوم تقدس منایاجارہاہے۔یہ دن منانے کی اپیل چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی میرواعظ عمرفاروق نے سری نگرمیں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اُدھر بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کو یوم تقدس کے حوالے سے احتجاج کی قیادت سے روکنے کے لئے سری نگرمیں ان کے دفترمیں چھاپے کے دوران انہیں گرفتارکرلیا۔اس سے پہلے محمدیاسین ملک نے ایک بیان میں عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کو بھارت کے جاری مظالم سے بچانے کے لئے فوری کارروائی کرنے پرزوردیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024