امریکی صدر انڈیا اور اسرائیل کی زبان بول رہے ہیں،غریب نواز جاوید

04 جنوری 2018

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت)چھچھ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت غریب نواز جاوید نے کہا ہے کہ امریکی صدر انڈیا اور اسرائیل کی زبان بول رہے ہیں دحشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں پاکستانی قوم اس طرح کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد ہیں پاکستان کا 120ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا 33ارب ڈالر ملے بھی تو پاکستان کا کیا فائدہ ہوا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ م،یں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں اس کے باوجود ٹرمپ پاکستان کے خلاف گھٹیا زبان استمال کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہون نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی صدر کی گیدڑ بھبھکیوںسے ڈرنے والی نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔