پانچ جنوری کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ منائی جائے گی،سیدعلی رضا
مری(نامہ نگار خصوصی)5 جنوری 1928 کا دن ارض پاک کے غریبوں ،محنت کشوں ،مزدوروں ،مسکینوں ،ہاریوں اور محکوموں کی دعائوں کے بدلے میں اللہ تعالیٰ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صورت میں وطن عزیز کو ایک تحفہ دیا اور ملک پاک میں جمہوریت کی نوید لیکر سورج طلوع ہوا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مری کے انفارمیشن سیکرٹری سیدعلی رضا ء شاہ نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 جنوری کو بانی قائد چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ مری میںجوش وخروش سے منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس اہم ترین دن کے موقع پرشہید بابا کے تمام جیالے تجدیدعہدکریں کہ ہم شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی شمع جمہوریت کو اپنے خون سے روشن رکھیں گے اور انشاء اللہ اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت کیک کاٹ کرکیاجائیگا اور اپنے ہر دلعزیز قائد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
بھارتی وزیراعظم سے بہادری ایوارڈ لینے والی مسلم لڑکی پر حملہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والی اتر پر دیش کی ...
ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی پورے اہتمام کے ساتھ منائی جائیگی،حاجی ...
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب ...
شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال‘سیمی فائنل میںکراچی یونائیٹڈ کی فتح
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے ...
شہید ذوالفقار علی بھٹو… ایک مدبر رہنما
4اپریل پاکستان کی تاریخ کا ایسا سیاہ دن ہے جب 1979ء میںعظیم کرشماتی عوامی لیڈر ...