ٹیکسلا،چوہدری نثارعلی 6جنوری کوعوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کے رہنماء محمدسفیرخان آف سالارگاہ کی اطلاع کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان 6جنوری بروزہفتہ دن دوبجے عثمان کھٹڑگوہدو روڈپرسوئی گیس کے پریشرکواپ گریڈکرنے کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعدحاجی دلدارخان مرحوم کے عوامی ڈیرہ پرایک بھرپورعوامی اجتماع سے خطاب کرینگے، محمد سفیر خان اورانکے چچازاد بھائیوں چیئرمین نوازش علی خان، چیئرمین عرفان خان ایڈوکیٹ، ابراردلدارخان،صداقت علی خان، شفاقت خان اور عاطف خان سمیت اپنے گروپ دھڑے کے لوگوں ودیگردوست احباب کے ہمراہ جلسہ کوکامیاب ترین بنانے کیلئے عوامی رابطوں کا آغاز کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق چوہدری نثارعلی خان یونین کونسل گڑھی سکندر اوریونین کونسل عثمان کھٹڑکے علاقوں میں عوامی فلاح وبہبودکی متعددسکیموںکی منظوری کے بارے میںموقع پراعلانات کرینگے۔
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
عمران خواتین کے کٹہرے میں
کچھ خبریں پورا کالم ہوتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے بقول چیئرمین ...
مولانا عبدالرشید ربانی کل دارالعلوم تعلیم القرآن میں نماز جمعہ کے ...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے نماز عالم دین مولانا عبدالرشید ربانی ...
مولانا عمر عبدالحفیظ مکی سبزہ زار میں اجتماع سے خطاب کرینگے
لاہور( پ ر)مولانا عمر عبدالحفیظ مکی آج بعد نماز عصر تا عشاء خانقاہ خلیلیہ ...
مولاناعبدالغفور حیدری آج خانقاہ نقشبندیہ میں روحانی اجتماع سے خطاب ...
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ...