پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت ہمارے چمکتے ہوئے ستارے ہیں

04 جنوری 2018

چکوال( نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما کورکمیٹی کے ممبر سنیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت ہمارے چمکتے ہوئے ستارے ہیں۔پاکستان میں میاں برادران کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔وہ پی ٹی آئی کے لائر فورم راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر چوہدری تیمور علی خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری کے آخر اور فروری کے اولین ایام انتہائی اہم ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر سرفراز ،ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان،چوہدری ناصر علی خان،چوہدری تیمور علی خان،چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری قاسم علی خان،چوہدری ذوالفقار ذلفی،چوہدری علی رضابھی موجود تھے۔سنیٹر اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ علامہ طاہر القادری 14انسانوں کے قتل کا انصاف مانگ رہے ہیں۔اور ہم چٹان کی طرح مضبوط انکے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون کو جنہوں نے چھیڑا ہے۔وہ اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی کرسی ایک ہے جنازے دو ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نا اہل نہ ہوتی ،تو امریکہ ہمیں فحش دھمکیاں نہ دیتا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری فوج جیسی کہی فوج نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹتے ہی حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کریگی یا نہیں۔