عثمان گھٹڑمیںملک ظفرمحمودمرحوم کی20ویں برسی کی تقریب

04 جنوری 2018

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین یونین کونسل عثمان کھٹڑملک ایازمحمودکے والدبزرگوار،سابق چیئرمین مرکزکونسل ٹیکسلاملک ظفرمحمودمرحوم کی بیسویںبرسی انکے آبائی گاوںعثمان کھٹڑمیںمنعقدکی گئی،جس میںمرحوم کے صاحبزادوںکرنل ملک اظہرمحمود،ملک ایازمحمود،ملک شہزاد،ملک محمداویس،اورموضع توتنیاںکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی جہانگیراخترملک سمیت عثمان کھٹڑکی مختلف برادریوںکے چیدہ چیدہ افرادنے کثیر تعداد میںشرکت کی،چیئرمین ملک ایازمحمودنے بتایاکہ میرے والدمرحوم نے علاقائی سیاسی وسماجی افق پرجب سے عملی زندگی کاآغازکیا،اورانتخابی سیاست میںپے درپے کامیابیاںحاصل کیں، تو علا قائی تعمیروترقی کیلئے انہوں نے شاندار نمایاں خدمات بھی انجام دیں،ملک ایاز نے مزید کہا کہ یونین کونسل میں بطور چیئرمین میری مسلسل کامیابیوںکے پیچھے میرے والدبزرگوارملک ظفرمحمودمرحوم کی خصوصی کاوشوں اورعملی خدمات کاہاتھ ہے،انہوںنے کہاکہ تمام دوست احباب کو شکرگزار ہوںکہ جومیرے والدمرحوم کی مغفرت وبخشش کیلئے دعائیںکرتے رہتے ہیں، اور خیرکے کلمات میںہمیں یادرکھتے ہیں۔