سوئی ناردرن تاجروں کیلئے لاہور چیمبر میں سہولیاتی ڈیسک قائم کریگا: امجد لطیف
لاہور (کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ لاہور چیمبر میں ایک سہولیاتی ڈیسک قائم کرے گاجس کی سربراہی نائب صدر ذیشان خلیل کریں گے جبکہ لاہور چیمبر ایس این جی پی ایل سے مسلسل رابطے کے لیے فوکل پرسن کا تقرر عمل میں لائے گا۔ یہ فیصلے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف کے درمیان لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیے گئے۔ اجلاس میں خواجہ خاور رشید اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔