پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ لمحہ فکریہ ہے: چودھری عرفان

04 جنوری 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے حکومت کی طرف سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11فیصد تک اضافہ کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے کاروباری و معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کی معیشت کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔