ایس ڈی جی کے تحت 220 دیہاتوں کو بہتر ترسیلی نظام سے بجلی فراہم کر رہے ہیں : لیسکو

04 جنوری 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کنسٹرکشن آپریشن کی ٹیموں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں ایس ڈی جی پروگرام کے تحت ابتک ننکانہ، اوکاڑہ، قصور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے بجلی سے محروم220 دیہاتوں تک ایک مظبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور، شیخوپورہ، ننکانہ اور اوکاڑہ کے 105دیہاتوں تک معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے۔