70 فیصد دیہاتوں میں صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے: منشا اللہ بٹ

04 جنوری 2018

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنائے جانے پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے ۔ یہ پروگرام گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب تک 70فیصد دیہاتوں میں صفائی کروا دی گئی ہے جب کہ باقی 30فیصد اس ماہ کے اختتام تک مکمل کر لی جائے گی۔