میر پو ر ما تھیلو ، چاکر مائینز میں30 فٹ چو ڑا شگاف‘ پا نی گھروںمیں داخل

04 جنوری 2018

میرپور ماتھیلو: (نامہ نگار ) میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے جروار میں چاکر ماء ئینز نہر کو 30 فوٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، کئی ایکڑ ایراضی زیر آب، پانی گھروں میں داخل، محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کیا، محکمہ انہار کے افسران کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق۔میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے جروار کے قریب چاکر ما ئینز نہر کو 30 فوٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ متعدد ایکڑ زرعی ایراضی زیر آب آگئی جبکہ پانی چنہ محلہ،گبول محلہ، منگنہار محلہ سمیت کئی محلے زیر آب آنے کے باعث گھروں میں بھی داخل ہو گیا جس کے باعث مکینوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان بھی ہوا، سردی کے سخت موسم میں مکین کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔ 

نہر / شگاف