نواز شریف نے کبھی عقل سے کا م نہیں لیا ، مر دہ گھو ڑا ہے ، ارباب رحیم

04 جنوری 2018

ڈگری(نامہ نگار) ڈیمو کر یٹک سندھ گرینڈ الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔نواز شریف نے کبھی عقل سے کام نہیں لیا۔یہ مردہ گھوڑا ہے میں نے تو پہلے ہی جان چھڑالی تھی۔گرینڈ الائنس میں پی ٹی آئی اور پی ایس پی شامل نہیں ہے ان سے ہمارا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔گرینڈ الائنس رجسٹرڈ کروا رہے ہیں گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کے نواحی گائوں فقیر غلام علی لغاری میں نامور ادیب ومحقق فقیر بشیر لغاری کے انتقال پر ان کے صاحبزادے فقیر بابر لغاری سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون الائنس نے نواز شریف کو سعودی عرب کے چکر لگانے پر مجبور کردیاہے۔یہ مختلف جماعتوں کا عارضی الائنس ہے جس نے ن لیگ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ان کے ساتھ حریری والا کام نہ ہو جائے۔مشرف نے جو این آر او کیا تھا ہم نے اس کی مخالفت کی تھی اور میں نے مشرف کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ لوگ این آر او کی آڑ میں آپ پر وار کریں گے اور ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ڈھونڈرا پیٹنے والوں کے مقابلے میں 9سال ایک ڈکٹیر نے بہتر حکومت کی۔ہمارے سیاستدانوں نے تو قوم کو بڑا مایوس کیا ہے۔

اربا ب رحیم