ایوان وزیراعظم میں خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پُرامن بقائے باہمی اور معاشی تعلقات سے ہی خطے میں ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ مشترکہ خوشحالی اور خطے میں رابطوں کا ذریعہ ہے۔ اجلاس کے دوران ہمسایہ ملکوں اور تذویراتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں خطے سمیت اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024