پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت، سیاستدان اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے
سلمان تاثیر 31مئی 1944ء کو بھارت کے پُرفضا مقام شملہ میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد ایم ڈی تاثیر ایم اے او کالج امرتسر میں پروفیسر تھے۔ اُن کی والدہ بلقیس کرسٹوبیل تاثیر ایک انگریز خاتون تھیں جو فیض احمد فیض کی شریک حیات ایلس فیض کی ہمشیرہ تھیں۔ سلمان تاثیر 1964سے 2011تک پیپلز پارٹی کا حصہ رہے۔ وہ 1988میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔ سلمان تاثیر 15مئی 2008ء کو گورنر پنجاب بنے اور وفات تک اِسی عہدے پر براجمان رہے۔
سلمان تاثیر نےتوہین رسالت قانون کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا جس پر اُن کے محافظ ممتاز حسین قادری نے 4جنوری 2011کو اسلام آباد کے علاقے ایف سکس کی کوہسار مارکیٹ میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا.