آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بہن اور امریکی گلوکارہ جینیٹ جیکسن پچاس برس کی عمر میں ایک بیٹے کی ماں بن گئیں۔ امریکی گلوکارہ جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر وصام ال مانا ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔ ایک اعلان کے مطابق جینیٹ اور ان کے شوہر قطری کاروباری شخصیت وصام ال مانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ ال مانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جینیٹ نے دو ہزار بارہ میں وصام ال مانا سے شادی کی تھی ، انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور مغربی لباس ترک کر کے حجاب پہننے لگیں۔ ان کے ماں بننے کی خبر پچھلے سال اپریل میں منظر عام پر آئی تھی جب انہوں نے اپنا ان بریک ایبل ٹور ملتوی کر دیا تھا۔ انہیں لندن میں بچوں کے سٹور سے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جینیٹ آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بہن ہیں .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38