شرجیل خان چار رنز بنا کر ہیزلے ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔سڈنی میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ہے۔اس وقت کریز پر یونس خان اور اظہر علی موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسے ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان چار رنز بنا کر ہیزلے ووڈ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسی اوور میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ہینڈس کومب نے نو چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور 110 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔نوجوان بلے باز میٹ رینشا آٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو اپنی ڈبل سنچری سے صرف 16 رنز کی دوری پر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انھوں نے 184 رنز کی اننگز کھیلی۔ہینڈس کومب نے نو چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کارٹ رائٹ 37 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔میتھیو ویڈ کو اظہر علی نے 29 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ اسی اوور میں سٹارک بھی آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض سے تین، عمران خان اور اظہر علی نے دو، دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024