پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کاروبار کے دوران 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 49ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ سال کے آغاز پر ہی جہاں سٹاک مارکیٹ نے 48ہزار کی حد عبور کی وہیں صرف تین روز میں ہی 100انڈیکس 49ہزار کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مالی سال 2017کے چھ ماہ مکمل ہونے پر سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ مختلف کمپنیوں کے بہتر نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے اعلان اور پاک چین اقتصادری راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے کے باعث مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر اچھا پرفارم کر رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت مسلسل بڑھ رہی۔دوسری جانب کسانوں کی جانب سے کھاد کے استعمال میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر سیکٹر میں شامل تقریبا تمام کمپنیوں کی آمدن میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024