,.بیوی کے قاتل پکڑے نہ جانے پر شوہر کی ہائیکورٹ کے احاطے میں خودسوزی کی کوشش
لاہور(وقائع نگار خصوصی) بیوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور مقامی پولیس کے رویے کے خلاف شوہر کی لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں خودسوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ پولیس نے خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کر دیا۔ ننکانہ صاحب کے نواز نامی رہائشی نے بیوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور مقامی پولیس کے رویے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف خودسوزی کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا۔