چین رواں ماہ مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع کر دیگا: چینی اخبار
بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان میں مٹیاری سے لاہور تک پہلی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا عمل رواں ماہ شروع کردے گا، 1.5ارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل کی جانے والی ٹرانسمیشن لائن 4ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل ہوگی ۔ معروف چینی اخبار شنگھائی ڈیلی کے مطابق ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا عمل 20ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، منصوبہ زیادہ تر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہوگا۔