’’سیاسی تماشا‘‘ لگا ہے، سپریم کورٹ بار نے پانامہ کیس میں فریق نہ بننے کا اعلان کردیا
لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے پانامہ کیس کو ’’سیاسی تماشا‘‘قرار دیتے ہوئے فریق نہ بننے کا اعلان کرد یا۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کی آف شور کمپنیاں ہیں۔ کیس اب سپر یم کورٹ میں اب اس کا فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے جب فیصلہ آئیگا تو سب دیکھ لیں گے ہم آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اس سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے۔