خشک سالی، مودی سرکار کی پالیسیاں‘بھارتی کسانوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ
نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں خشک سالی اور مودی سرکار کی پالیسیاں کسانوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا سبب بن گئیں، سال 2014 اور 2015 کے درمیان کسانوں میں خودکشی کی شرح 42 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال 2015 میں 12ہزار602 اور 2014 میں 12 ہزار360 کسانوں اور زرعی مزدوروں نے خودکشی کی۔خودکشی کے یہ واقعات ریاست مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، مدھیاپردیش، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش اور تامل ناڈو میں پیش آئے۔