غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی، لاکھوں کا سامان برآمد
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر واقع غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کرنے والی فیکٹری ’’مائی ہیلتھ فارما‘‘ پر چھاپہ مار کرفیکٹری کو سربمہر کر دیا اور فیکٹری میںموجود لاکھوں روپے مالیت کی تیار ہربل ادویات ،خام مال اور خالی بوتلیں، لیبل اور مشینری قبضہ میں لے لی-ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب نے بتایا کہ فیکٹری غیر قانونی طور پر ہربل ادویات تیار کرنے میں مصروف تھی محکمہ صحت کی ٹیم نے فیکٹری کو سیل کر کے اس کے مالک خالد چوہدری کے خلاف تھانہ نشتر ٹاؤن میں پرچہ درج کروا دیا ۔ فیکٹری میں صرف خواتین کام کررہی تھیں اور چوکیدار موجود تھا۔