مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے نئے صدر کا انتخاب آئندہ الیکشن کیلئے اہم ہے: محمد علی میاں، خواجہ خاور رشید
لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں اور سینئر نائب صدر خاور رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر کرنا بہت مشکل ہے تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ لاہور کے نئے صدر کے لئے ایسے شخص کا انتخاب کیا جائے جو ناصرف تاجر برادری کی اکثریت کو قابل قبول ہو بلکہ تاجرو ں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔ محمد علی میاں اور خواجہ خاور نے کہا کہ 2017-18 بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ لاہور کے نئے صدر پر آنیوالے دنوں میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کو اجاگر کرکے ، اگلے سال متوقع جنرل الیکشن کے لئے بھرپور مہم چلا نا ،اور تاجر برادری کو ہمنوا بنا کر کامیابی کی راہ ہموار کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوگی۔