خدمت گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل حل کئے: بابر محمود
لاہور (پ ر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ خدمت گروپ کو کوئی طاقت تاجروں کے حقوق کیلئے کام اور ان کے مسائل حل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عمران بشیر، محمد اعظم خان، معظم علی خان محمد ادریس، سلیم بھٹی، میاں جمیل، نومی بٹ، شہزاد چوہان، مبشر شاہ، عادل حفیظ، شیخ عابد حسین اور ذیشان خالد سمیت تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بابر محمود نے کہا کہ خدمت گروپ ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں رہا۔