انڈسٹریل ایریا کو صنعتکاروں کیلئے پرکشش بنائیں گے: ملک خلدون
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ٹاون شپ انڈسٹریر ایسوسی ایشن اور قائداعظم انڈسٹریل بورڈ نے مشترکہ طور پر انڈسٹریل ایریا کو مثالی اور صنعتکاروں کیلئے پرکشش بنانے کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔ ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خلدون جاوید نے اس امر کا اظہار صنعتکاروں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پانی کی فراہمی و نکاسی اور صفائی ستھرائی کے لیے انڈسٹریل سٹیٹ کو ماڈل بنا دیا جائیگا ۔