گرین ٹائون: 55سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت، اہلخانہ کا زہر دے کر مارنے کا شبہ
لاہور (نامہ نگار) گرین ٹائون کے علاقہ میں 55سالہ شخص انور پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شوکت نامی شخص نے انور کو کوئی زہریلی چیز کھلائی ہے۔ جس سے اس کی ہلاکت ہوئی انچارج انویسٹی گیشن شرجیل کا کہنا ہے کہ انور شوکت کے پاس آکر شراب نوشی کرتا تھا نعش کے ساتھ شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں۔